Breaking News

کاروں کی فروخت 25 فیصد بڑھ کر 22 ہزار یونٹس ہوگئی

آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2017 کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت اگست 2016کے مقابلے میں 25 فیصد کے اضافے سے 22ہزار 95یونٹس رہی، اگست 2016کے دوران 17ہزار 653 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔

گاڑیوں کی فروخت جولائی 2017کے مقابلے میں 13 فیصد زائد رہی، گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ بینکوں کی جانب سے آٹو فنانسنگ کی فراہمی، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے نئے ماڈلز مارکیٹ میں لانے کا نتیجہ ہے۔ جولائی 2017کے مقابلے میں اگست 2017کے دوران پاک سوزوکی موٹرز کی فروخت 14فیصد اضافے سے 11ہزار 888یونٹس، انڈس موٹرز کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 5541یونٹس جبکہ ہونڈا کارز کی فروخت 3فیصد اضافے سے 4666 یونٹس رہی، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں کمی، بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور پنجاب حکومت کی کسان پیکیج اسکیم سمیت کسانوں کے لیے کھاد پر سبسڈی کے نتیجے میں ٹریکٹرز کی فروخت میں نمایاں اضافے کا رجحان رہا، اگست کے مہینے میں ٹریکٹرز کی فروخت 5138یونٹس رہی جو اگست 2016کے مقابلے میں 115 فیصد جبکہ جولائی 2017کے مقابلے میں 11فیصد زائد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved