Breaking News

کراچی :اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ ، شہری جاں بحق

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ سے انتظار احمد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، مقتول کے والد نے قتل کا الزام بااثر شخصیت کے بیٹے پر لگایا ہے، پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار لڑکی فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کا علاقہ ڈیفنس دشمنیاں نمٹانے کی جگہ بن گیا، ایک ہفتے کے دوران گاڑی پر فائرنگ کے دوسرے واقعے میں پچیس سالہ انتظار احمد جان سے گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن نے کہا ہے کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتول کے اہلخانہ پہنچے اور قتل کا الزام بااثر شخصیت کے بیٹے پر لگایا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتول انتظار کے ساتھ کوئی خاتون بھی تھی جو واقعے کے بعد فرار ہوگئی۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے سولہ خول ملے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved