Breaking News

کراچی: سکول وین تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ گئی، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

 

پکنک منانے کیلئے جانے والے حادثے کا شکار ہو گئے۔ کراچی میں بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ چالیس بچوں سے بھری بس ڈمپر سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی۔ ناردرن بائی پاس عباس کٹ پر کوسٹر اور ڈمپر کا حادثہ ہوا۔ سرجانی ٹاؤن کے نجی سکول کے طلبہ اور اساتذہ پکنک منانے واٹر پارک جا رہے تھے۔ ڈمپر ڈرائیور کے اوور ٹیک کرنے پر حادثہ ہوا۔ بچے اور ڈرائیور کوسٹر میں پھنس گئے۔ حادثے کے وقت طالبات بیہوش بھی ہوئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved