Breaking News

کراچی: مخدوش عمارت کے متاثرین سے مذاکرات کامیاب، تمام مکینوں کو نکال لیا گیا

gbg

مخدوش عمارت میں رہائش پذیر افراد کی جان بچانے کےلیے انہیں فائر بریگیڈ کی اسنارکل کے ذریعے نکالا گیا۔ عمارت اتنی مخدوش ہو چکی تھی کہ اس کی سیڑھیاں تک گر گئی تھیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم رہائش پذیر افراد خطرے سے دوچار ہو گئے تھے۔ عمارت سے بحفاظت نکالے گئے مکینوں اور ان کے رشتہ داروں نے احتجاجا دھرنا دے کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ مخدوش عمارت کے مالک تسلیم احمد کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے مخدوش عمارت کے حوالے سے متعلقہ ادارے اور کرائے داروں کو آگاہ کر دیا تھا۔ مخدوش عمارت خالی کرانے کے لئے مذاکرات ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن کی سربراہی میں ہوئے۔ مذاکرات میں 5 لاکھ روپے فی خاندان دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تو مکین عمارت خالی کرنے پر آمادہ ہو گئے۔ عمارت میں محصور 4 فیملیز کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ مکینوں کا سامان نکالنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved