Breaking News

کراچی :ملیر میں پراسرار بیماری سے تیس ہزار افراد متاثر

 

کراچی میں 30 ہزار مریضوں کے پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے اور وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد محکمہ صحت جاگ گیا ۔ وزیر صحت نے ملیر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ، ٹیموں نے بیماری کی تشخیص کے لئے نمونے اکٹھے کرلئے ۔ ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری نے ایک ماہ میں 30 ہزار افراد کو اپنا شکار بناڈالا ۔ میڈیا کی نشاندہی پر بالاخر محکمہ صحت حرکت میں آیا ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندرو سعود آباد ہسپتال پہنچے اور علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس کی تشخیص میں وقت لگتا ہے ، مریضوں کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ علاقے میں بیماری پھیلی تو خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مریضوں نے ہسپتال میں سہولیات ناکافی ہونے کا شکوہ کیا ۔ ادھر مریضوں کے خون کے نمونے لینے کے بعد ملیریا اور ڈینگی کنٹرول پروگرام کے عملے نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد کی رہائشی کالونی سے بھی پانی کے نمونے اکٹھے کرلئے ہیں ۔ وزیر صحت سندھ نے تمام ٹائون ہیلتھ افسران کو اپنے اپنے ٹائون سے 4 سے پانچ ڈاکٹرز ملیر کے سرکاری ہسپتال میں تعینات کرنے اور وبا پر کنٹرول تک عملے کا ملیر ہسپتال میں رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ماہرین کے مطابق بیماری کی تشخیص میں چار سے پانچ روز لگ سکتے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved