Breaking News

کراچی میں طوفانی بارش: مختلف واقعات میں 16 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

کراچی: کراچی میں گزشتہ دو دن کی بارش سے مختلف علاقوں میں برساتی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے ابتک محروم ہیں، دو دن کی بارش میں کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں 16 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ دو دن سے بارش کا سلہلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات آئندہ نے 24 گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا عندیہ دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ جس جے باعث شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ سٹیڈیم روڈ، ملیر، کورنگی، سرجانی، کالا بورڈ، محمودآباد، گلشن اقبال، اسکاوٹ کالونی، نیو کراچی و غریب آباد انڈر پاس، اورنگی ٹاون، میٹروول، لیاری میں بھی پانی جمع ہے۔ ناظم آباد اور لیاقت آباد انڈر پاس کے باہر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

گزشتہ رات کی بارش میں کے الیکٹرک کے 250 فیڈر ٹرپ کرگئے تھے جن میں سے بیشتر بحال ہوگئے ہیں لیکن متعدد علاقے ابتک بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ رات کی بارش میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔ دو دن میں کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved