Breaking News

کراچی میں پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

کراچی میں سی ویوکے ٹھاٹھیں مارتے سمندرمیں یوم دفاع پاکستان کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مشقوں کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران فضاؤں اورسمندرکے سینے پر پاک بحریہ کے اثاثوں نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بیٹھائی۔ سب سے منفرد مظاہرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے چھاتہ برداردستے کا تھا۔ فضاؤں میں پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائن ہیلی کاپٹرزکے علاوہ فوکراور پی تھری سی اورین طیاروں کی جہاں گھن گرج سےفضا گونجتی رہی۔

فل ڈریس ریہرسل کے دوران پاک بحریہ کےاسپیشل سروسزگروپ کے کمانڈوز نے یرغمال افراد کو دہشت گردوں سے چھڑانے اور سماج دشمن عناصرکوکیفر کردار تک پہنچانے کا مظاہرہ  بھی پیش کیا۔ اس آپریشن کے لیے سی کنگ ہیلی کاپٹرسے کمانڈوز رسوں کے ذریعے اترے ، فضا سے اترنے والے کمانڈوز کو سمندر میں ہوور کرافٹ اور اسپیڈ بوٹس پر سوار جوانوں نے معاونت فراہم کی۔

اک بحریہ کے جوانوں کی پیشہ وارنہ تربیت کا مظاہرہ  بیچ ویو پارک اورساحل سمندر پر تفریح کرنے والوں نے بھی دیکھا اوراپنی عید کےمزے کو دوبالا کیا جب کہ 6 ستمبرکوپاک بحریہ کی جانب سے دفاعی اوربحری اثاثوں کا یہ۔ شاندارمظاہر ہ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved