Breaking News

کراچی میں پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے پر مجرم کو پلے کارڈ اٹھا کر کھڑے ہونے کی سزا

کراچی میں  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والے ملزمان قاسم اور اسلام کو پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے جرم میں ملزم قاسم کو ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنائی جب کہ دوسرے ملزم اسلام کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم قاسم ہر جمعہ کو 2 گھنٹے قائداعظم کی رہائش گاہ کے پاس پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہے گا جس پر “احتیاط کیجیے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے” تحریر ہوگا۔

واضح رہے کہ 2015 میں مجرم قاسم اور اسلام نے موٹر سائیکل سے سابق صدر جنرل مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved