پی سی ایچ ایس سوسائٹی میں ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔ دوسری جانب کلفٹن سی ویو ساحل سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔