Breaking News

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں کارروائی کرکے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور خود جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ولیس حکام کے مطابق حساس اداروں کی مصدقہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، خودجیکٹس اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والی دہشت گردی اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved