امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسجین نیلسن کو ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر مقرر کر دیا.
کرسجین نیلسن اس وقت وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں جہاں وہ جان کیلی کی اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کرسجین نیلسن سائبر سکیورٹی ، ایمرجنسی رسپانس اور ہوم لینڈ سکیورٹی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ صدر جارج بش کے دور میں ہوم لینڈ سکیورٹی سے ہی منسلک رہیں ۔ انکی تعیناتی کی توثیق امریکی سینیٹ سے لی جائے گی ۔ کرسجین نیلسن تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔