Breaking News

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کیلئے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

 

کراچی : پاکستان کرکٹ سیلکشن کمیٹی نےورلڈ کپ 2015 کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مصباح الحق کو کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ ٹیم میں تین اوپنر بھی شامل ہیں۔

کراچی میں قومی سیلکشن کمیٹی نے کافی غور  کے بعد ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، پندرہ رکنی اسکواڈ میں (کپتان)مصباح الحق، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز، یونس خان، حارث سہیل، عمر اکمل، صہیب مقصود، یاسر شاہ، محمد عرفان، جنید خان، احسان عادل، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

احمد شہزاد اور محمد حفیظ  کو بطور اوپنر شامل کیا گیا ہے، جب کہ سرفراز کو بحیثیت تیسرے اوپنر کے ٹیم میں موجود رہیں گے۔ سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں انٹری کے بعد عمر گل پندرہ رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، جب کہ متنازعہ بولنگ ایکشن کے باعث سعید اجمل بھی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے۔

سرفراز  بطور وکٹ  کیپر  کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ شاہد خان آفریدی مستند آل راؤنڈر  ہونگے۔ واضح رہے کہ پاکستان 23 سال بعد آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہا ہے۔ حیران کن طور پر سال دوہزار چودہ میں پاکستانی بلے بازوں میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے فواد عالم پندرہ رکنی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، سال دو ہزار چودہ میں فواد عالمی نے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگ 114 رنز کی کھیلی، سال 2014 میں فواد عالم کی پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ 69 کی بیٹنگ اوسط تھی، جب کہ  اسد شفیق کو بھی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved