Breaking News

کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا!!! 5 نہیں 15 سال حکومت پورے کریں گے۔ فیصل واڈا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا!!!۔
ہم  5 نہیں 15 سال حکومت پورے کریں گے۔
فیصل واڈا۔

بادبان رپورٹ : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا، سندھ حکومت گرائیں گے نہ سازش کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹھیک کہا تھا، پی ٹی آئی پانچ نہیں بلکہ 15 سال پورے کرے گی، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا۔ ہم سندھ حکومت گرائیں گے نہ سازش کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، ہم مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں تاہم مجرم کسی بھی پارٹی کا ہو، کسی کو کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سندھ میں داخلے پر پابندی کی بات کریں گے تو فواد چودھری جیسے ہی جواب ملیں گے، جب غیر سنجیدہ باتیں کی جائیں گی تو اس کا سیاسی جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved