Breaking News

کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف شہر شہر ریلیاں

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف شہر شہر ریلیاں نکال کر کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مظفر آباد میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آئی اور ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی نکالی، جس میں بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کوٹلی میں یوم سیاہ منایا گیا۔ کچہری سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں بھی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔ اس واک میں صوبائی وزرا اور کمشنر کراچی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو جس طرح اجاگر کیا، کسی نے نہیں کیا۔ یکجہتی واک پیپلز سیکریٹرِیٹ چورنگی سے مزار قائد تک نکالی گئی۔

ادھر نارووال میں بھی طلبہ نے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبہ نے یکجہتی کشمیر کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ دالبندین اور چاغی میں بھی طلبہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ ملاکنڈ میں بھی طلبہ اور شہریوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved