Breaking News

کلبھوشن کیس: بھارت آج عالمی عدالت میں دستاویزات جمع کرائے گا

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری وی ڈی شرما ہالینڈ کے شہر ہیگلے پہنچ گئے جہاں وہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو سے متعلق تحریری دستاویزات جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال 16 جون کو عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کی چھ ماہ کی مہلت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔

جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن سے متعلق اپنی درخواست دسمبر میں جمع کرانا چاہتا تھا لیکن عالمی عدالت نے انہیں آج 13 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

عالمی عدالت نے پاکستان کو بھارت کے جواب پر جواب الجواب جمع کرانے کے کے لئے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

اس سے قبل عالمی عدالت نے 18 مئی کو اپنے حکم میں ہدایت دی تھی کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کرے جب تک اس پر کارروائی مکمل نہ کرلی جائے۔

خیال رہے کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو سیکیورٹی فورسز نے 3 مارچ 2016 کو خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے حراست میں لیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved