Breaking News

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج

پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشت این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔

نشست پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ریٹرننگ افسر نےحقائق کےبرعکس کلثوم نوازکےکاغذات منظورکیے، اپیل کنندہ

گزشتہ روز ضمنی انتخاب کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ افسر نے اپوزیشن کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جسے آج چیلنج کردیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

اپیل کنندہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہےکہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں اور اپنے کاغذات میں حقائق چھپائے ہیں۔

اپیل کنندہ کے مطابق ریٹرننگ افسر نےحقائق کےبرعکس کلثوم نوازکےکاغذات منظورکیے لہٰذا کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved