Breaking News

کوئٹہ: نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا

 

کوئٹہ میں جادو چل گیا۔ صوبائی اسمبلی میں صرف 5 نشستیں رکھنے والی ق لیگ بلوچستان کی نئی حکمران بن گئی۔ عبد القدوس بزنجو وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ایوان سے اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

اس سے قبل جب آج صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو 56 کے ایوان میں 54 ارکان موجود تھے جن میں سے 41 نے مسلم لیگ ق کے امیدوار عبد القدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مدمقابل پشتونخوا میپ کے آغا لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ بعد ازاں، گورنر بلوچستان نے نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے بعد ان کی 14 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں طاہر محمد خان، سرفراز بگٹی، سرفراز ڈومکی، نوابزادہ جنگیز مری، عبد الماجد ابڑو، عاصم کرد، عامر رند، غلام دستگیر بادینی، اکبر اسکانی، جعفر مندوخیل، سید محمد رضا، منظور احمد کاکڑ اور پرنس احمد علی شامل ہیں۔ واحد خاتون راحت جمالی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved