Breaking News

کوئٹہ: ڈرگ انسپکٹرز کے رویے کیخلاف احتجاج، میڈیکل سٹورز کو تالے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈرگ انسپکٹرز کے رویے کے خلاف احتجاجاً شہر کے تمام میڈیکل سٹورز بند کر دیے گئے ہیں۔ میڈیکل سٹورز کی بندش کے باعث مریض کو دشواری کا سامنا ہے، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آج ہونے والے بہت سے آپریشن محض اس وجہ سے نہیں ہو سکے کیونکہ دوائیاں بازار سے نہیں مل رہیں۔

میڈیکل سٹورز مالکان کا الزام ہے کہ وہ معیاری ادویات فروخت کرتے ہیں اور ان پر غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کا الزام لگا کر انہیں بلیک میل کر کے ڈرگ انسپکٹرز بھتہ طلب کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ میڈیکل سٹور مالکان اور ڈرگ انسپکٹرز کا معاملہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ مریض رلنے سے بچ جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved