کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو /مخدوم شاہ محمود قریشی۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات کے بارے میں کیا کہا۔جانئے بادبان سپیشل رپورٹ میں۔

کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو مخدوم شاہ محمود قریش

پاکستان اور ملائشیا نے کافی طویل عرصے کے بعد اپنے روابط کو بہتری کی طرف گامزن کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

20 سال کے بعد سربراہی اجلاس کی سطح پر مذاکرات ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی

ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ پہلا ملائشیا کا سرکاری دورہ ہے جس کی بہت پذیرائی ہوئ مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمارے ملائشیا کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بہت سود مند رہے جن کی تفصیل مشترکہ بیانیہ میں موجود ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور ملائیشیا کے مفادات میں یکسانیت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق کیا گیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ملکی معیشت پر بوجھ کے حوالے سے تاثر غلط ہے۔ ملکی مجموعی قرضے پر اقتصادی راہداری کا حصہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

ہم یہاں ملائشیا میں ان پاکستانیوں سے بھی ملنے آئے ہیں جو ہر سال اپنی محنت کی کمائی سے ایک ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جوان کا اپنی دھرتی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی