Breaking News

کوہاٹ میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا راستہ بلاک، کسی کو احتجاج کی ہدایت نہیں دی ، طلال چوہدری، رکاوٹ ڈالنے کیلئے ن لیگ نے احتجاج کرایا: شاہ محمود قریشی

kohat

پشاور (بادبان ڈاٹ ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کیلئے کوہاٹ میں بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جہاں ن لیگی کارکنوں نے 4 مقامات پر دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردی ہیں ۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے کسی کو احتجاج کی ہدایت نہیں کی جبکہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمارے قافلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے احتجاج کرایا ہے ۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق کوہاٹ میں ن لیگی کارکنوں نے 4 مقامات پر دھرنے دے دیے ہیں جس کی وجہ سے انڈس ہائی وے بلاک ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کا روٹ بدلنے کی ہدایت کردی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک ریلی نہیں گزرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ مظاہرین ڈکیتی میں مزاحمت کے خلاف قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک میں بھی احتسابی قافلے کا روٹ بلاک کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے کسی کو احتجاج کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ یہ ن لیگ کے کارکن نہیں بلکہ مقامی لوگ ہیں اور اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ یہ ن لیگ کی طرف سے پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، اس طرح کا رویہ بالکل مناسب نہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved