Breaking News

کچھ ہونے والا ہے، اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لگتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے ساری صورتحال کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ ایسے معاملات 2002 میں بھی نہیں دیکھے تھے۔ انہوں نے کہا مجھے لگ رہا ہے کچھ ہونے والا ہے لیکن یہ ملک کے مفاد میں نہیں، اللہ کرے اسمبلی مدت پوری کرے لیکن جو کچھ پچھلے دو تین مہینوں میں ہوا مجھے نہیں لگتا اسمبلی مدت پوری کرے گی۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے مگر میں پہلی بار سیاست میں نا امید ہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ن کہ مجھے ایک گریٹر پلان نظر آرہا ہے، ہو سکتا ہے کچھ لوگ استعفوں کی طرف بھی جائیں۔ ایاز صادق نے کہا پاکستان اس وقت دشمنوں سے گھرا ہوا ہے۔ پاکستان کو بیرونی خطرہ اندرونی خطرے سے کہیں بڑھ کر ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ ایک پارٹی کے علاوہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ سسٹم نہ ٹوٹے اور حکومت مدت پوری کرے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved