Breaking News

کھیت میں آگ لگانے کا الزام، زمیندار نے بچے کو آگ میں پھینک دیا

انسان ہر جگہ لیکن انسانیت کہیں کہیں جس کی ایک مثال شیخوپورہ میں بھی دیکھی گئی جہاں بااثر زمیندار نے معصول بچے کو معمولی غلطی پر انسانیت سوز سزا دے ڈالی۔ گاؤں سِکھاں والی میں شادی کی تقریب کے دوران بچوں کی چلائی آتش بازی کا ایک شعلہ کھیت میں گرا تو گندم کی فصل کو آگ لگ گئی جس پر قیوم نامی زمیندار فرعونیت پر اتر آیا اور مزارعے کے دس سالہ بیٹے کو ہی آگ میں پھینک دیا۔ بے چارہ فرہاد روتا پیٹتا فریاد کرتا رہا لیکن ظالم زمیندار پر کوئی اثر نہ ہوا بچے کا چالیس فیصد جسم جل گیا جسے مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ مانانوالہ پولیس نے پہلے تو کوئی کارروائی نہ کی دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو مقدمہ درج کر کے زمیندار قیوم اور اس کے ساتھی یونس کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ٹراما سنٹر میں دس سالہ فرہاد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ –n
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved