Breaking News

کیا بلوچستان کا کھیل آخری تھا؟

بلوچستان میں آنیوالا سیاسی بحران آخری نہیں بلکہ پنجاب میں بھی ایسا ہونے والا ہے۔ چند دن قبل لاہور کی ایک اہم شخصیت جو صوبائی اسمبلی کے رکن بھی ہیں،نے مجھ سے دریافت کیا کہ اگر کسی جماعت کے 70 سے 80 ارکان فارورڈ بلاک بنا لیتے ہیں تو کیا ان پر آئین کے آرٹیکل 63 کی شقF 1 کا اطلاق ہو گا یا نہیں، اسی طرح کئی اور اہم شخصیات کی جانب سے بھی اس بات میں دلچسپی لینا ایک نئے سیاسی بحران کا پتہ دیتا ہے۔ 2010 میں جب پیپلز پارٹی پنجاب حکومت سے الگ ہوئی تو شہباز شریف کو حکومت کرنے کے لئے 45 ارکان کی ضرورت تھی، اس کمی کو مسلم لیگ ق کے عطا مانیکا نے پارٹی کے اندر یونی فکیشن بلاک بنا کر پورا کیا۔ یوں شہباز شریف نے 4 سال عطا مانیکا کے فارورڈ بلاک کے سہارے حکومت کی جس پر فلور کراسنگ کی بات سامنے نہیں آئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved