Breaking News

کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟: چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں تمام فریقین کو مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے 2 ہفتوں میں تجاویز طلب کر لی ہیں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا، ایک مسئلہ غیرقانونی الاٹمنٹ کا بھی ہے، کیا بنی گالا قانون سے بالاترہے، جو غیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟، عمران خان کے پاس گھر کا نقشہ ہے تو پاس کروا لیں، لیڈر کو ہر معاملے میں فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے۔

بابر اعوان بولے کہ عمران خان کا گھرغیرقانونی تعمیرات میں شامل نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کا گھر غیرقانونی ہونے کا نہیں کہا، مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دیں، بہت لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، اگرعمران خان کی تعمیرات قانون کے مطابق ہیں تو ٹھیک ہے، عدالت نے تعمیرات کو تباہ نہیں کرنا، تمام فریقین مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے تجاویز دیں۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved