Breaking News

کیا ریاستِ مدینہ میں پولیس کو عوام اور جانوروں میں فرق سکھایا جائے گا؟ پولیس کب تک رشوت دینے والے ڈاکوءوں کو عزت اور غریب شریف آدمی کو زلیل کرتی رہے گی؟ بادبان رپورٹ میں جانئے پولیس کے کارنامے۔

بادبان رپورٹ : یہ قابل رحم حالت میں جو شخص زمین پہ بیٹھا ہے اس کا نام اشفاق احمد ہے یہ گورنمنٹ پرائمری سکول احمد نگر ٹھوکر نیاز بیگ کاہیڈماسٹر ہے جبکہ کرسی پر فرعون بن کربیٹھاچوکی ٹھوکرنیازبیگ کاسب انسپکٹر یونس ہے آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شاید اس ہیڈماسٹر نے کوئی دہشت گردی کی ہے تو آپ کی سوچ صحیح نہیں ہے بلکہ اس ہیڈماسٹرکاجرم یہ ہے کہ پولیس دیدہ دلیری سے اس کے گھر میں گھسی اس بنا پر کہ ان کہ خیال میں اس کے گھر کی چھت پر پتنگ اڑرہی تھی جس وقت پولیس اس کے گھرمیں داخل ہوئی تواس وقت گھر میں محلہ داراوردوست احباب موجود تھے کیونکہ ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھالوگ افسوس کرنے آرہے تھے. پولیس کو اہل محلہ نے گواہی دی کہ یہ شریف آدمی ہے اورگھرمیں فوتگی ہوئی ہے لیکن پولیس نے کوئی پرواہ نہ کی بلکہ پولیس والوں نے گالیاں دینا شروع کردیں اور تین تھانوں کی پولیس بلائی لی اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اس کی بچی کو زخمی کیا ان سب کو تھانے بند کردیا جس کی آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved