کیا مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ کے پی کو کلین چٹ دے دی گئی؟ جانئے وزیر اعلیٰ اور نیب ترجمان کا موقف بادبان رپورٹ میں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مالم جبہ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں انہیں نیب پشاور نے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین کو لیز پر دیے جانے کے کیس میں طلب کیا تھا۔

پیشی کے بعد وزیراعلیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کوئی سوالنامہ دیا گیا یا یہ آپ کی یہ پہلی اور آخری پیشی ہوگی؟ جس پر انہوں نے کہا تھا جی بالکل یہ آخری پیشی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کے بعد نیب کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو کوئی کلین چٹ نہیں دی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کا کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان غیرتسلی بخش ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔