Breaking News

گوتم گھمبیر لڑائی کا واقعہ بھول نہیں پا رہے: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق بہت پرجوش ہیں۔ انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لکھے گئے ایک کالم میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو مدمقابل ہونگی۔ اپنے اس کالم میں شاہد آفریدی نے پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان تعلق اور میدان میں پیش آنے والے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے سے بہت اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔ ان کے تمام بھارتی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان سے دوستی ہے تاہم گوتم گھمبیر کے ساتھ تعلق اتنا دوستانہ نہیں رہا۔ اس کی وجہ انہوں نے چند سالوں قبل پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کو قرار دیا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران ان کی بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کے ساتھ نوک جھونک ہو گئی تھی جو فوری طور پر میڈیا کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس واقعے کو ماضی کا حصہ قرار دے کر اب بھول چکا ہوں کیونکہ ایسی چیزیں کھیل کا حصہ ہوتی ہیں لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے شاید گوتم گھمبیر اس واقعہ کو نہیں بھلا پا رہے، لیکن میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ آپ مجھے کبھی ان کے ساتھ کافی پیتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ خیال رہے کہ 2007ء میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران شاہد آفریدی اور بھارتی بلے باز کسی بات پر جھگڑ پڑے تھے۔ اس لڑائی کی خبر نے ساری دنیا کے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی تھی۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved