Breaking News

گیارہ مئی کو پولنگ میں ایک گھنٹے کی توسیع جسٹس (ر) ریاض کیانی کے کہنے ہوئی

 

اسلام آباد :4 حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مندرجات منظرعام پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 11 مئی کو پولنگ میں ایک گھنٹے کی توسیع جسٹس (ر) ریاض کیانی کے کہنے پر ہوئی جنہوں نے وقت میں توسیع کیلئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین سے فون پر رابطہ کیا۔ جواب کے متن کے مطابق ریاض کیانی نے فخرالدین سے رابطہ کر کے کہا کہ سعد رفیق کے حلقے میں ووٹرز زیادہ ہیں اس لئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریاض کیانی کو پولنگ میں توسیع سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ریٹرننگ افسروں کو وقت بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔ جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ 4 حلقوں میں ہارنے والے امیدواروں نے الیکشن پٹیشن فائل کی ہیں جن کافیصلہ الیکشن ٹربیونل نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved