ربیع الاول کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مسلم اُمہّ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص ولادت با سعادت حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ ء حسنہ کی پیروی ہماری دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی کی ضامن ہے
ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات کو پس_پشت ڈال کر قرآن و سنت کی پیروی کرتے ہوئے امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی