Breaking News

ہمیں ہمارے قانونی حق سے محروم کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 131 میں گنتی کے جاری عمل کو روک دیا گیا ہے۔ ہمیں ہمارے قانونی حق سے محروم کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 131 میں گنتی کے جاری عمل کو روک دیا گیا ہے۔ نہایت کم مارجن سے جیتنے پر دوبارہ گنتی کروانا الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ہمارا بنیادی حق ہے۔ ہمیں ہمارے قانونی حق سے محروم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی سپریم کورٹ سے معطلی الیکشن ایکٹ 2017ء کی روح سے متصادم ہے۔ اس ایکٹ کو تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا

 

مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء ریٹرنگ افسر کو پانچ فیصد فرق یا دس ہزار سے کم فرق پر ری کاؤنٹنگ کا پابند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران کی لیڈ 680 سے 602 پر آگئی تھی۔ این اے 131 میں 242 پولنگ اسٹیشن تھے۔ ری کاؤنٹنگ شروع ہوئی تو پہلے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر عمران کے 39 ووٹ مزید کم ہو گئے تھے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved