Breaking News

این اے 122 میں حمزہ شہباز کی قیادت میں ریلی ، پارٹی ترانوں کی گونج

c   لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے ، حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں ریلی کے دوران متوالوں نے روایتی رنگ جمائے رکھا ۔ کہیں گھڑ ڈانس تو کہیں آتش بازی کا مظاہرہ ، پارٹی ترانے گونجتے رہے ، کارکن جھومتے رہے ۔ cc بجتے ڈھول ، ناچتے کارکن ، پارٹی ترانوں کی گونج اور نعروں کا مقابلہ ۔ حمزہ شہباز کی قیادت میں ن لیگ نے ریلی نکالی تو کارکنوں نے بھی ہلہ گلہ کرکے تمام کسریں نکال دیں ۔ کوئی پارٹی پرچم اٹھائے شریک ہوا کسی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر لہو گرمایا ، گھڑ ڈانس اور فلک شگاف نعروں نے بھی سماں باندھے رکھا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالی چھوٹی ریلیاں شملہ پہاڑی چوک میں ایک ہوئیں تو نظارہ ہی بدل گیا ۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ ریلی علامہ اقبال روڈ سے ہوتی ہوئی دھرم پورہ انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کے باعث ٹریفک بھی جام رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ccc

این اے 122 کی سیاسی گرما گرمی میں پیپلزپارٹی نے بھی خوب رنگ جمایا ۔ بیرسٹر عامر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہی ہے ۔ گڑھی شاہو میں پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناتھا تین سال تک میاں نواز شریف نے 477 ٹیکس ادا کیا ، اب ان کے اثاثے دیکھیں ۔ 96 میں توآمدنی نہیں تھی تو رائے ونڈ کے محل کہاں سے آگئے ؟ اعتزاز احسن نے الزام لگایا کہ نندی پور پراجیکٹ ، جنگلا بس اوراب ایل این جی میں یومیہ  کا ٹانکا لگایا جا رہا ہے  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی اور ارب پتی امیدوار ہونے سے کوئی الیکشن نہیں جیت جاتا ۔ انتخابات میں ان کا صفایا کردیں گے ۔

cccc

انتخابی جلسے میں شیری رحمان ، عزیز الرحمان چن سمیت پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔ شرکاء پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved