حساس اداروں کے اہلکاروں نے عمران خان کے کنٹینر ، عوامی تحریک کے سٹیج کو حصار میں لے لیا، سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک کے انصاف کی قیادت کے کنٹینر، عوامی تحریک کے سٹیج اور جلسہ گاہ کو حساس اداروں نے حصار میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے آئی ایس ایف کے کارکنان کو سٹیج کے پچھلی طرف یعنی ریڈزون کی طرف قطاریں بنانے کی ہدایت کردی جس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد نے سٹیج کی پچھلی طرف جمع ہوناشروع کردیا،دوسری طرف ڈاکٹرطاہرالقادری کے پہنچنے کے بعد عوامی تحریک کے سٹیج اور جلسہ گاہ کو بھی حصارمیں لے لیاگیا، کارکنان گیس ماسک اور ہیلمنٹ سے لیس ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کنٹینر کے اندر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجارہاہے جبکہ ریڈزون کی طرف پیش قدمی سے کچھ لمحے پہلے حساس اداروں کے اہلکاروں نے عمران خان کے کنٹینر کو حصار میں لے لیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوارصورتحال کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے جبکہ تحریک انصاف نے کنٹینر ہٹانے کے لیے کرین کا بندوبست بھی کرلیا۔
دوسری طرف ریڈزون میں غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کردیئے گئے ہیں ، پارلیمنٹ ہاﺅس کامین گیٹ خاردار تاریں لگاکر سیل کردیاگیا، پہلے حصار میں پولیس تعینات ہے جو کسی بھی ناخوشگوارصورتحال کی صورت میں کارکنان کو روکنے کی کوشش کرے گی ، دوسرے میں ایف سی اور تیسرے میں رینجرز تعینات کردی گئی جبکہ تازہ ترین اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وفاقی دارلحکومت میں آرٹیکل 245کے تحت فوج بھی تعینات کردی گئی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.