حملے بند نہ کئے تو امریکیوں کو خون میں نہلا دیں گے، داعش کی امریکا کو دھمکی

 

بغداد: عراق اور شام میں سرکاری افواج سے برسرپیکار اور اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم داعش نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کے ٹھکانوں پر بمباری بند نہ کی تو امریکیوں کو خون میں نہلا دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے پیغام میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گئے تو پھر امریکیوں کو بھی خون میں نہلا دیا جائے گا اور ان پر ہر جگہ چن چن کر حملے کئے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی داعش کی جانب سے انٹرنیٹ پر چند برس قبل کی ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک امریکی فوجی کو  قتل کرتے  ہوئے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھ انگریزی میں عبار ت درج ہے جس کا ترجمہ ہے کہ “ہم تم سب کو خون کے سمندر میں غرق کر دیں گے‘‘۔واضح رہے کہ عراق میں داعش کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے امریکا گزشتہ ایک ہفتے سے عسکری تنظیم کے ٹھکانوں کو اپنی جنگی طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنا رہا  ہے تاہم اب تک داعش کو پسپا نہیں کیا جاسکا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.