حکومت کا ریڈزون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اسلام آباد کے ریڈزون کی سیکورٹی فوج کے حوالے کردی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ اگرتحریک انصاف لاکھوں لوگوں کو جمع نہ کرسکی تو اس کا غصہ حکومت پر نہ اتارے،دارالحکومت میں جس طرح کے حالات پیدا کئے گئے وہ کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلط رایت نہ ڈالیں کیوں کہ تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا،حکومت ایک بار پھر عمران خان اورطاہرالقادری کو مذاکرات کی دعوت دیتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.