فوج مسائل کا حل نہیں,عمران اور قادری بھی صبر کریں : سراج الحق

 

ایبٹ آباد: امیرجماعت اسلامی پاکستان سرج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا دنگل پیچھے چھوڑ کر آگیا ہوں ۔ اس دنگل میں حال یہ ہو گاکہ لڑتے لڑتے ہوگئی گم ایک کی چونچ ایک کی دم لہذا دونوں فریق ابھی بھی مل بیٹھ کر معاملات حل کر لیں اورحالات کا سیاسی حل نکالا جائے ۔ فوج ان مسائل کا حل نہیں ہے مگر عمران خان اور طاہر القادری بھی صبر کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کسی صورت بھی فریق بننے نہیں جارہے بلکہ اپنا ثالثی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل حکومت کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت سے انکار کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.