پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

 

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی مفاد میں ہے، ایوان کے منتخب ارکان کسی بھی غیرآئینی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ملک اس وقت کسی آزادی  اور انقلاب مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام ملکی مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جانے چاہئیں۔واضح رہے کہ یوم آزادی سے قبل قومی اسمبلی میں بھی جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.