Breaking News

حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ

 

متنازع حلقوں میں دوبارہ گنتی، انتخابی اصلاحات، نیا الیکشن کمیشن، دھاندلی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی۔ حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر تیار۔ حکومتی تبدیلی آئینی طریقے سے آنے پر اصرار۔
لاہور: ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی رضامندی سے سیاستدانوں اور اپوزیشن رہنماوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت متنازعہ حلقوں کی گنتی کے لیے تیار اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے اصلاحات پر بھی آمادہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر بھی رضامندی کے اشارے دئیے ہیں اور دھاندلی کے ذمے داران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اصرار ہے کہ اقتدار کی تبدیلی آئین کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔ حکومتی آمادگی اور پانچوں مطالبات خورشید شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بھی زیر غور آئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved