آج آزادی کا جش منائینگے،عمران خان، مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شاہ محمود

 

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج رات ڈی چوک میں آزادی کا جشن منائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستانی تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد ڈی چوک آ جائیں۔ پولیس کو خبردار کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کو چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پر امن رہیں ، کسی ادارے پر قبضے یا دھاوے کے متحمل نہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔انھوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.