لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے دھرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال نے محمد اجمل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے جس سے ملک میں اس وقت انتشار کی سی کیفیت ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ ایک کمیشن تشکیل دے جو عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے تاکہ قوم صورتحال سے آگاہ ہو سکے۔ ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو پر
Leave a Reply