اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ کے شرکاءکو پارلیمنٹ ہاﺅس آنے کی اجازت دے کر اچھا کام کیا ہے، معاملات چاہئے جتنے بھی الجھ جائیں انہیں بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوگا۔پارلیمنٹ میں اظہار رائے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہ حکومت چار نشستوں پر پیش رفت کرتی تو یہ نوبت نہ آتی، مارچ کے شرکاءکو پارلیمنٹ ہاﺅس تک آنے کی اجازت دے کر حکومت نے اچھا کام کیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں نے وعدہ خلافی پر وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں اس بات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے اور مذاکرات ہوسکتے ہیں، بالاآخر تمام معاملات مذاکرات کی میز پر ہی آکر حل ہونگے، تصادم اور ٹکراﺅ سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
Leave a Reply