دو افراد کی وجہ سے ملک مشکل میں پھنسا ہوا ہے:احسن اقبال

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں، جماعتوں کے احتجاج اور نکتہ نظر کا احترام کرتے ہیں،دو افراد کی وجہ سے ملک مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کرکے ہمارا ساتھ دیا ہے ،عمرا ن خان اور طاہر القادری سے اپیل کروں گا کہ مذاکرات کریں، ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ہمارا غم بھی اتنا ہی ہے جتنا ان کا ہے، دھرنا دینے والوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں، جماعتوں کے احتجاج اور نکتہ نظر کا احترام کرتے ہیں تاہم دو افراد کی وجہ سے ملک مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.