سیاسی جماعتوں کا آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند : شہباز شریف

 

لاہو:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے، سیاسی مسائل کو ہمیشہ مذاکرات سے حل کرنے کے حامی رہے ہیں اورآج بھی کہتے ہیں کہ سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا ہے۔یوم آزادی کو متنازع بنانے والے سیاسی عناصر شاہراہ دستور پر خود متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.