ملتان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں دیگر 18 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کا مقدمہ مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت 18 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے سیکریٹری کی جانب سے دی گئی مقدمے کیلئے درخواست میں 50 نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
Leave a Reply