اسلا م آباد:سپریم کورٹ نے ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماورائے آئین کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم عوامی تحریک کے سر براہ طاہر القادری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ۔ اس موقع پر حامد خان ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں عدالتی نوٹس دیر سے موصول ہوا جس کی وجہ سے وہ جواب تیار نہیں کر سکے ہیں لہذا انہیں مزید وقت دیا جائے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنا دھرنا جاری رکھے تاہم اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ دھرنے کے باعث شاہرائے دستور پر موجود اہم اداروں اور دیگر دفاتر کے ملازمین کو تکلیف نہ ہو ،عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نوٹس وصول کیا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا ۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمی نے حامد خان کو جواب داخل کروا نے کے لےے کل تک کی مہلت اور عوامی تحریک کو حاضری کا نوٹس جاری
Leave a Reply