وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مظاہرین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے تبادلے سے متعلق وزیراعظم ہائوس کو بھی معلوم نہیں ہے۔ مظاہرین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی۔ پرویز رشید فوج صرف اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت اب بھی تیار ہے۔ تحریک انصاف کے مثبت جواب کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ دلوا کر غلط روایت نہیں ڈالنا چاہتے۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام جمہوری قوتیں متحد ہیں۔
Leave a Reply