اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو ملک بھر میں دھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جواسلام آبادنہیں پہنچ سکتے ، اپنے اپنے شہروں میں دھرنے دیں ، پولیس نے گولی چلانے ہے توپہلے اُن پر چلائی جائے ، وہ تیار ہیں اور اگر نئے آئی جی نے تشدد کیاتواُس سے بدلہ لیں گے۔اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ اسلام آباد میں لگے کنٹینرہٹادیں ، کوئی کارکنان پر تشدد نہ کرے ورنہ اُس کے ردعمل میں ہونیوالے عمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔
دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ نواز شریف کے استعفے تک کہیں بھی نہیں جارہے ، کنٹینر خود ہٹادیں ورنہ وہ اپنے شیراورشیرنیوں کو حکم دے رہے ہیں کہ کنٹینر ہٹادیں ۔اُنہوں نے شرکاءاور ناظرین سے کہاکہ آپ لوگ ڈرتے کیوں ہیں ، پہلاآئی چلاگیا، نئے آئی جی نے تشددکیاتووہ بدلہ لیں گے ، جب آپ کاکپتان نہیں ڈرتاتوتم کیوں ڈرتے ہوئے ، جب آزادی چاہتے ہوتو خوف کابت توڑناپڑے گا،یادہی نہیں کہ کنٹینرمیں کتنے دن ہوگئے ،سیکریٹری داخلہ شاہدخان کو نہیں چھوڑنا،پولیس کو کہتاہوں کہ پرامن رہیں ، وہ دل سے تبدیلی چاہتے ہیں
Leave a Reply