اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کرکے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا، صدر ممنون حسین نے بات چیت شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نواز شریف نے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی جس میں دھرنوں کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے صدر کو پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا، صدر مملکت نے احتجاجی مارچ کرنے والوں سے مذاکرات شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔
Leave a Reply