اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈنڈے اور جتھے کے زور پر استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا۔عمران خان اور قادری ریاست کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔18 کروڑ لوگوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔عمران خان اور طاہر القادری کی طرح ہم نے گالیاں نہیں دیں ان کا حساب دینا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ، کوئی مداخلت کیسے کر سکتا ہے۔حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور کرتی رہے گی۔منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔پارلیمنٹ کا محاصرہ جمہوریت کا محاصرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ دھونس اور جبر کی بنیاد پر فیصلے نہیں مانے جاتے۔
Leave a Reply