اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اگر کسی کو کارکنوں پر گولی چلانی ہے تو پہلے ان پر چلائیں۔ پولیس کے تشدد اسے ایک بھی کارکن زخمی ہوا تو وہ اس کا حکم دینے والے افسر کو نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اللہ نے انہیں ہر نعمت سے نوازا ہے اب انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں ہے۔ آزادی کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہوتا ہے ہمیں اس بت کو توڑنا ہوگا۔ نواز شریف بزدل ترین آدمی ہیں جو پولیس کو اپنی کرسی بچانے کے لئے استعمال کررہے ہیں، وہ ایوان میں بیٹھے لٹیروں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔ حکومت نےاپنے ضمیرکی آواز سننے والے آئی جی کو تبدیل کردیا، وہ پولیس اہلکاروں کو کہتے ہیں کہ اس وقت سے ڈریں جب اللہ ان سے ان کے اعمال کے بارے میں پوچھے گا، اگر انہیں کچھ کرنا ہے تو پہلی گولی مجھے ماریں۔ وہ چھپنے کے بجائے اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر یہاں سے
Leave a Reply