Breaking News

خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کر دی

 

۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے مطالبات مان لینے چاہیے لیکن عمران خان مطالبات کی فہرست میں ترجیحات کو تبدیل کریں۔ وزیراعظم کے استعفے کی بات پانچواں یا چھٹا مطالبہ ہونا چاہیے کیونکہ دھاندلی ثابت ہونے پر میاں صاحب سے استعفٰی لینا آسان ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری عدالتی کمیشن کی تحقیقات پر یقین رکھیں، تمام سیاسی جماعتوں نے مسئلے کا حل نکالنے کی تجویز کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے میں کم از کم دو ماہ لگ سکتے ہیں۔ نواز شریف اور عمران خان سمیت سب کو عدلیہ پر اعتماد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved